
دبئی : متحدہ عرب امارات نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ 2021 میں کابل پر طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد امریکا کی درخواست پر افغانوں کو عارضی طور پر عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔ سابق بائیڈن انتظامیہ کے تحت دو لاکھ افغانوں کو امریکا میں دوبارہ آباد کیا گیا۔
کینیڈا نے امریکی درخواست پر عرب امارات سے ایک ہزار افغانوں کو واپس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ اماراتی حکام نے تصدیق کی کہ افغانوں کی واپسی کا عمل دس جولائی کو شروع ہوا۔ جس سے واشنگٹن کو باضابطہ طور پر مطلع بھی کردیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ برسوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم افغانوں کی مدد اور تحفظ کے لیے کام کریں گے۔


































