
جنین :فلسطین میں مزاحمت کاروں نے شہادت پسندانہ کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ غرب اردن میں فلسطینی نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے 8 آبادگار زخمی کردئے۔ واقعہ کفرے دان کے علاقے میں پیش آیا۔ صیہونی فوجی نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا ۔ ادھر حوارا قصبے کے قریب فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی پر گاڑی چڑھادی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے حملہ آور کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔


































