تہران : ایران کے صوبہ البرز سے خودکش ڈرونز اور تخریبی سامان سے بھری گاڑی دھر لی۔ ایرانی حکام کے مطابق گاڑی تخریب کاری کے لیے استعمال کی جانی تھی۔ گاڑی سے خودکش ڈرونز، ریموٹ کنٹرولز اور بغیر پائلٹ طیاروں کے پرزہ جات برآمد ہوئے۔
تہران سے بم بنانے کی ایک اور ورکشاپ بھی پکڑ ی گئی۔ پولیس انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی کے دوران سلفر سمیت 127 سے زائد مختلف کیمیکلز اور تین لیٹر سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ فیکٹری چلانے والا غیر ملکی ہے جس نے کچھ عرصہ پہلے ہی تہران میں رہائش اختیار کی ہے.
یہی نہیں بلکہ ایرانی قوم اور فورسز کے جوش و جذبے کے سامنے صیہونی ہوش کھو بیٹھے ہیں۔ ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ نے سائینائیڈ زہر کھا کر خود کشی کی کوشش کی۔ جسے ایرانی فورسز نے ناکام بنادیا۔ سوشل میڈیا پر خود کشی نا کام بنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ایران میں موساد کے کئی ایجنٹ گرفتار، اسلحہ و بارود…
ایران میں موساد کے کئی ایجنٹ گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
-
Raza Musani - جون 19, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































