
گلاسگو : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آگ لگاکر، کھدائیاں کرکے، سرنگیں بناکر اور زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں
عالمی ماحولیات کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرہ ارض اور انسانیت بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس موقع پر دلائی لامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے لیے سائنسی فہم پر مبنی حقیقت پسندانہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔


































