Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

محمود عباس کی اسرائیلی جرائم کیخلاف بین الاقوامی رابطہ مہم

رام اللہ : فلسطین کے اسرائیل نواز صدر محمود عباس نے غزہ میں لوگوں کو بھوک سے مرنے کے جرم کو روکنے کے لیے وسیع بین الاقوامی رابطہ مہم شروع کردی ہے۔ محمود عباس نے فلسطینی عوام پر مسلط کردہ فاقہ کشی کے جرائم پر خبردار کرتے ہوئے کہاکہ یہ جنگی جرم ہے جس کی پوری ذمہ داری اسرائیلی قابضین پر عائد ہوتی ہے۔
عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نام پیغامات میں محمود عباس نے لکھاکہ اسرائیلی غاصب حکومت غزہ میں نسل کشی، قتل، تباہی اور بھوک سے مرنے کے جرائم بغیر کسی روک ٹوک اور جوابدہی کے کر رہی ہے۔ محمود عباس نے لکھا کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اوراس کا مقصد ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنا ہے۔ فلسطینی صدر نے کہاکہ جس زمانے میں ہم رہ رہے ہیں وہ انتہائی نازک ہے اور اس کے لیے آزاد دنیا کو کھڑا ہونا چاہیے اور قتل، فاقہ کشی اور ناکہ بندی کے ذریعے ہونے والی نسل کشی کو روکنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular