Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

میڈرڈ گروپ کا غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اورامداد کی فراہمی کا مطالبہ

میڈرڈ : سعودی زیر قیادت میڈرڈ گروپ نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقدہ اجلاس میں غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ روکنے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فلسطینی مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد کے لیے آئندہ ماہ جون میں ہونیوالی بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ غزہ کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے انسانی، امدادی اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کے شرکا نے دو ریاستی حل پر عملدرآمد کو نا گزیر قرار دیا جو متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی بنیاد پر ہو۔

مزید پڑھیے

Most Popular