
نئی دہلی : بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگا کر گیارہ مسلمانوں کے گھر مسمار کر دئے گئے۔ مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ سرکاری زمین پر بنائے گئے گیارہ مکانات کو مسمارکیا گیا۔ یہ کارروائی صوبے میں گائے کے گوشت کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ پولیس کو نین پور کے بھینواہی علاقے میں بڑی تعداد میں گائے کو ذبح کرنے کے لیے یرغمال بنائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس کی ٹیم پہنچی تو مکانات کے پچھلے حصے میں ایک سو پچاس گائیں بندھی ہوئی دیکھیں۔ پولیس کے مطابق تمام گیارہ ملزمان کے گھروں کے ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد ہوا۔ ہمیں جانوروں کی چربی، مویشیوں کی کھال اور ہڈیاں بھی ملی ہیں۔ جو ایک کمرے میں بھری ہوئی تھیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس معاملے پر مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 10 افراد کی تلاش جاری ہے، یہ تمام افراد مسلمان ہیں.


































