
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال اور احتجاج سے زندگی مفلوج ہوگئی۔ دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ سڑکوں پر آگ لگا کر متعدد شاہراہیں بلاک کر دیں۔ تل ابیب میں فوجی ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھی بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ روکو، یرغمالیوں کو واپس لاؤ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پولیس نے واٹر کینن اور شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اڑتیس افراد کو گرفتار کرلیا۔
وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ملک گیر احتجاج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ مظاہرے حماس کو تقویت دینے کا سبب بن رہے ہیں۔


































