
پاراچنار : ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معاملات تعطل کا شکار ہیں، پاراچنار میں زندگی معمول پر نہ آسکی، مندوری میں شرپسندوں کے دھرنے کی وجہ سے سڑک نہ کھل سکی۔
غذائی اجناس سے بھری گاڑیاں ٹل کینٹ میں محفوظ روک لی گئیں۔ جبکہ خراب ہونیوالی اشیا کے ٹرک واپس چلے گئے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بار پھر کھوکھلا دعویٰ کیا ہے کہ مین شاہراہ کی سیکورٹی مزید سخت کرکے قافلے کو جلد روانہ کیا جائیگا ، یکم فروری تک بنکرز اور اسلحہ کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔
ادھر امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر تین عمائدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاراچنار دھرنے کے منتظمین اور شرکا کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔
دوسری جانب پاراچنار میں ادویات نہ ملنے کے باعث مزید 3 بچے زندگی کی بازی ہارگئے ۔


































