Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

امریکا پر بھروسہ کرنے والے افغانستان سے سبق حاصل کریں، سید حسن نصراللہ

بیروت : حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے امریکا پر بھروسہ کرنے والوں کو افغانستان کی صورتحال سے سبق حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے، مجلس عزا سے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اور طالبان کےدرمیان خفیہ معاہدے کی بات صحیح ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ واشنگٹن نے ایک بار پھر اپنے دوستوں کو دھوکا دیا، انہوں نے کہا کہ لبنان میں جس جس نے امریکاسے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اسے افغانستان کی صورتحال اپنے سامنے رکھنا چاہیے کہ امریکیوں نے کس طرح افغانیوں کو بھوکا پیاسا اور آوارہ کرکے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے، انہوں نے امریکا کو لبنان اور خطے کی بدامنی کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ، امریکی سفارت خانہ لبنان میں بدامنی پھیلا رہا ہے، حالات خراب کرنے کی ہدایت امریکی سفارت خانے سے جاری کی جارہی ہیں، آج جو کچھ لبنان میں ہورہا ہے بالکل وہی عراق میں ہورہا ہے کیونکہ ایک ہی کنٹرول روم سے دونوں ملکوں میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular