Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

بحرین میں سیاسی اسیروں کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا مہم کا آغاز

مناما : بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں اور حکومت مخالفین کی آزادی کے لیے سوشل میڈیا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر بحرینی قیدیوں کو آزاد کرو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چلائی جانیوالی مہم میں اسیروں سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہم میں واضح کیا گیا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والے سیاسی قیدی ڈاکٹر عبد الجلیل السنکیس کی بھوک ہڑتال 429 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اپنے سیل سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے گئے 15سیاسی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور جیل حکام اس بارے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ بحرینی عوام آزادی، انصاف اور جمہوریت پر مبنی حکومت کے خواہاں ہیں تاہم آل خلیفہ نے عوامی تحریک کو ختم اور عوام کے مطالبات کو دبانے کے لئے اس ملک کے سینکڑوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں دیگر کو زخمی اور قید کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular