Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

لاہور: ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی یکجہتی فلسطین ریلی

لاہور : مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی چیئرنگ کراس مال روڈ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے کی۔ یکجہتی فلسطین ریلی میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، نجم عباس خان، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ علامہ عاصم مخدوم، صدر آئی ایس او لاہور ارتضیٰ باقر، علامہ جواد موسوی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ناجائز ریاست اسرائیل کی جانب سے ہسپتال پر میزائل حملہ تاریخ بشریت میں سفاکیت و ظلم کی مثال بن چکا ہے، ہسپتال میں موجود سولہ سو فلسطینی شہریوں میں پانچ سو سے زائد خواتین اور بچے شامل تھے، جنہیں بے دردی سے یکمشت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ اقوام عالم بالخصوص مسلم ریاستیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری مظلوم فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے عوام پر ہونیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں، خون کے آخری قطرے تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ فلسطینی عوام مظلوم ہیں، آج اگر مسلم ممالک نے متحد ہو کر اسرائیل کیخلاف کھڑے نہ ہوئے تو پھر فلسطین ختم ہو گا اور بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہو جائے گی۔ امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل، پوری قوت کیساتھ فلسطینی عوام کی نسل کشی پر ڈھٹائی کیساتھ اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر افسوس مسلم ممالک اپنے ایمانی بھائیوں کے تحفظ کیلئے ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کر سکے۔ جب تک مسلمان یک زباں نہیں ہوں گے فلسطین کو سپورٹ نہیں مل سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular