Tue Oct 13, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

لداخ، احتجاج میں شدت، پولیس سے جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک

نئی دہلی : انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے لداخ میں احتجاج میں شدت آگئی ہے۔
پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ علاقے میں کرفیو لگادیا گیا۔ لداخ کے مرکزی شہر لیہہ میں طلبا نے ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے احتجاج کیا جس کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی گاڑی سمیت کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
مظاہرین نے بی جے پی کا دفتر بھی جلادیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ اور آنسو گیس کے گولے استعمال کیے۔ پُرتشدد مظاہروں کے بعد حکام نے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔
مظاہرے سرکردہ سماجی کارکن سونم وانگ چک سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے، جو گذشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ پُرتشدد احتجاج کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular