
کراچی: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ پاراچنار سے پشاور جانے والے مسافروں نے کیا قصور کیا تھا، ریاست کہاں ہے، ایف سی کی گاڑیاں ساتھ ہوتے ہوئے بھی اتنا بڑا واقع رونما ہونا ریاست پر سوالیہ نشان ہے؟؟ کے پی حکومت مکمل ناکام ہوچکی۔


































