
کرمان: ایران کے شہر کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ جس میں 100 سے زائد زائرین شہید اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے شہید کی قبر کی طرف جانیوالے عقیدت مندوں کے راستے میں ہوئے۔ برسی کے موقع پر شہید قاسم سلیمانی کی قبر اور اطراف میں ہزاروں افراد جمع تھے۔ غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکے خودکش تھے۔ دو خودکش بمباروں نے عقیدت مندوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا۔ شہدا میں خواتین بھی شامل ہیں۔


































