
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کرم سے قومی اسمبلی کے ممبر حمید حسین نے کہاہے کہ کرم کے حالات اس سے مختلف ہیں جو بتائے جارہے ہیں۔ حمید حسین نے کہا کہ لوگ اسے فرقہ وارانہ تصادم کا نام دے رہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے یہ لوگوں کو بے یقینی کے حالات میں رکھ رہے ہیں۔ بھاری اور خودکار اسلحہ کے استعمال کے باعث مختلف مقامات میں خوف و ہراس رہا، متعدد دیہاتوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نےکہا کہ کرم میں روڈ کافی عرصے سے بند ہیں جان بچانے والی ادویات اور پیٹرولیم مصنوعات بالکل ختم ہوگئی ہیں، بچے اسکول نہیں جاسکتے اور لوگ پیدل بازار جا رہے ہیں، یہ کہنے والی بات ہے کہ حالات نارمل ہوگئے ہیں۔


































