Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

کرم اس وقت انسانی المیہ سے گزر رہا ہے، علامہ ساجد علی نقوی

راولپنڈی : شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری جلال حسین بنگش، ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی، سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور حاجی نذیر حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ کرم کے عمائدین نے قائد محترم کو علاقائی صورتحال اور راستوں کی بندش سے کرم میں پیدا ہونے والے انسانی المیہ اور ادویات کے ناپید ہونے کے باعث معصوم بچوں کی پے در پے شہادتوں کے واقعات سے آگاہ کیا۔ اس صورتحال پر علامہ نے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اہل کرم کے مسائل بالخصوص راستوں کو کھولنے کے حوالے وفد کی رہنمائی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کرم اس وقت انسانی المیہ سے گزر رہا ہے، لہذا عوام کو بنیادی ضروریات زندگی بالخصوص طبی امداد باہم پہنچانے کے لیے حکمرانوں کو ترجیحی اقدامات اٹھانے چاہیئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular