
کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام نمائش چورنگی، کراچی پر سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی اور القدس کی راہ میں شہید ہونے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے "شمعِ وفا و یکجہتی” کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا۔
جس میں شہید حسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ، یحیٰ سنوار، ہاشم صفی الدین و دیگر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب سے علامہ باقر عباس زیدی ، علامہ قاضی احمد نورانی، مفتی معاز نظامی ،محمد حسین محنتی و دیگر نے خطاب کیا اور شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
جماعت اسلامی، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔


































