
کراچی: نمائش چورنگی کراچی پر مظلومین پاراچنار کیلئے دیے گئے دھرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد گرفتار مزید پانچ کمسن اسیروں کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔ اسیروں کی رہائی مجلس وحدت مسلمین صوبائی سندھ کراچی ڈویژن لیگل کمیٹی کی شب روز کی کوششوں اور جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ تمام اسیران کی رہائی کے بعد صوبائی سیکرٹیریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار آمد کے موقع پر علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ مختار احمد امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، سید علی نیر زیدی، سید احسن عباس رضوی، حسن رضا، ناصر حسین الحسینی، کلیم زیدی و دیگر رہنماؤں سمیت خانوادہ اسیران نے استقبال کیا۔
اس موقع پر مجاہد ملت عالم باعمل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے تمام اسیران اور ان کے خانوادوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اپنی جانب سے تمام اسیران کیلئے زیارت امام رضا علیہ السلام کا اعلان کیا۔


































