Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

جے یو آئی (ف) کا 8 دسمبر کو پشاور میں مردہ باد اسرائیل ریلی کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی بربریت سے باز نہیں آ رہا، مسلسل غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل کی اس جارحیت کیخلاف جے یو آئی پشاور میں ’’مردہ باد اسرائیل ریلی‘‘ نکال رہی ہے، جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دینی طبقوں کے ساتھ مسلسل مذاق کر رہی ہے، مدارس بل منظور نہ ہونے کی صورت میں 8 دسمبر کی مردہ باد اسرائیل ریلی میں ہی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں جے یو آئی لاہور کے رہنما حافظ بلال درانی نے ملاقات کی، جس میں فلسطین کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے مدارس کے حوالے سے بل کی منظوری نہ ہونے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے بل کے معاملے پر حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن پر بات چیت کی، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے رہنماؤں کو خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد ریلی میں اہم اعلان کروں گا اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی اور اُس نے اپنی مرضی سے قانون سازی کرلی ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular