Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فوج کی گولی سے ہلاک ہوئیں، رپورٹ میں اعتراف

تل ابیب: صیہونی فوج نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ ان کے فوجی کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی۔ فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل پر اسرائیلی فوج کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیریں عاقلہ کے حادثاتی طور پر اسرائیلی فوجی کی گولی کا نشانہ بننے کا امکان ہے۔ اسرائیلی فوجی نے مشتبہ فلسطینی مسلح افراد پر فائرنگ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی شیریں ابو عاقلہ کے صحافی ہونے کی شناخت نہیں کرسکا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے شیریں عاقلہ کے قتل کا ذمہ دار فسلطینی عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا تھا۔ اسرائیلی فوج کا یہ بیان اب تک شیریں ابو عاقلہ کے قتل کے حوالے سے دیے گئے بیانات کے مقابلے میں ذمہ داری قبول کرنے کے قریب ترین ہے۔ تاہم قتل میں ملوث فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مسترد کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کو یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular