Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اردن کا اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ

عمان : اردن نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔ اردنی پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کی روشنی میں اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا۔ اور ایوان کی قانونی کمیٹی کو نظرثانی اور ضروری سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اسپیکر احمد الصفدی نے قانونی کمیٹی کو ہدایت کی کہ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم پر اسرائیلی حکام کے احتساب کے لیے ضروری کارروائی کی جائے ۔ کمیٹی سرکاری چینلز کے ذریعے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرانے کا فریم ورک تیار کرے۔ اہم معاہدات جن پر پارلیمنٹ نظرثانی کے تابع ہے ان میں 1994 کا اردن-اسرائیل امن معاہدہ، 2016 میں گیس فراہمی کا معاہدہ اور پانی اور توانائی کے شعبوں میں دیگر معاہدے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular