
عمان : اردن میں مشترکہ فوجی مشق چوکس شیر کا آغاز ہو گیا جو 15 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت 27 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ مشقوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستے شامل ہیں۔ فوجی مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ، دہشت گردی کے انسداد میں مشترکہ پروگرام کے تصور کو پختہ بنانا، داخلی بحرانوں اور امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانا ہے۔مشقوں میں شامل ممالک کے دستے سائبر سیکیورٹی کے خطرات، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی صورت میں رونما ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ دہشت گردی کے خطرات کے سدباب کی مشقیں کریں گے۔


































