
جدہ : جدہ مذاکرات میں یوکرین بحران پرمشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر جدہ میں ہونے والے مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے۔ دو روزہ مذاکرات میں اقوام متحدہ سمیت چالیس سے زیادہ ممالک اور تنظیموں کے نمائندے اور قومی سلامتی کے مشیران شریک ہوئے۔ اجلاس میں افکار و خیالات کے تبادلے اور بین الاقوامی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا تاکہ امن کی راہ ہموار کرنے والی مشترکہ بنیادوں کی تشکیل ہوسکے۔ شرکا نے اجلاس میں زیر بحث آنے والی مثبت تجاویز اور آرا سے استفادے کی اہمیت سے بھی اتفاق کیا ہے۔ بحران پر مشاورت جاری رکھنے اور مجوزہ آرا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دینے پر اتفاق کیا گیا ہے.


































