
غزہ : صیہونی فضائی حملے میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کی پہلی اور واحد خاتون جمیلہ الشنطی بھی شہید ہوگئیں۔ وہ حماس کے شریک بانی عبدالعزیز الرنتیسی کی بیوہ تھیں اور انہوں نے حماس میں خواتین کی تحریک کی بنیاد رکھی اور 2021 میں پولیٹیکل بیورو کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ پولیٹیکل بیورو حماس کا فیصلہ سازی کا اہم ادارہ ہے۔


































