
میلان: اٹلی میں پولیس نے فلسطینی حامی تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور حماس کی مالی معاونت کے الزام میں نو افراد کو گرفتار کر لیا۔
اطالوی پولیس کے مطابق ملزمان نے دو سال سے زائد عرصے میں تقریباً ستر لاکھ یورو انسانی امداد کے نام پر جمع کیے اور انہیں ایک پیچیدہ مالیاتی نظام کے ذریعے حماس کو منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان عطیات میں سے 71 فیصد سے زائد رقم حماس کے عسکری ونگ کی مالی مدد اور دہشت گردی کے الزام میں قید یا ہلاک افراد کے خاندانوں کو دی گئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فنڈ ریزنگ کا یہ نیٹ ورک جینوا میں قائم تھا، جس کی شاخیں میلان میں بھی موجود تھیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسی لاکھ یورو سے زائد کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔


































