Tue Oct 20, 2026

ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار حوثیوں کے حملے: سعودیہ اور امارات کا قریبی روابط اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر زور سینیٹ ارکان کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور متحدہ عرب امارات اور فرانس کا سمندری سلامتی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق امریکی کارروائی کے نتیجے میں دنیا کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، پاسداران انقلاب روس ایران کے ساتھ تعاون ترک نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ مشرقی وسطیٰ میں امریکی شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت قطر کا نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کا اعلان یمن کے صوبے شبوہ میں فوجی کیمپ پر حملہ، سعودی نواز ملیشیا کے 53 افراد ہلاک، 200 زخمی

روزانہ کی خبریں

مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری، بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری

جدہ : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں بچوں کو لانے کے حوالے سے ضوابط جاری کردیے ہیں۔ سعودی حکام نے کہا کہ بچوں سے مسجد الحرام کا احترام کروانا والدین کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ حکام کے مطابق مسجد الحرام پہنچنے سے قبل بچوں کو نفسیاتی طور پر تیار کرنے کے ساتھ انہیں آگاہ کیا جائے کہ وہ بہت مقدس جگہ پر ہیں۔ جہاں کھیل کود یا دوسروں کو پریشان کرنا منع ہے اور خاموشی سے مناسک کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ مسجد الحرام کی تمام چیزیں انتہائی محترم ہیں۔ اسی طرح صفائی کا اہتمام کروایا جائے نیز پانی گرانے سے منع کیا جائے۔سعودی حکام نے مزید کہا کہ دوران نماز بچوں کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی نگرانی بھی کی جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular