
تل ابیب: صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے رہائشیوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکال کر جنوبی علاقے کی طرف منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ صیہونی فوج کے عربی زبان کے ترجمان ایویچائی ادرائی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کومنتقل کرنے سے قبل انہیں آج سے خیمے اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی وساطت سے کریم شالوم کی اسرائیلی کراسنگ کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے زمینی کراسنگ اتھارٹی کے اہلکاروں کی جانب سے سخت معائنے کے بعد سامان کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اقوام متحدہ نے اس منصوبے یا انسانی امداد فراہم کرنے میں اس کے مبینہ کردار پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اسلامی جہاد نے فوج کے اعلان کو غزہ شہر پر قبضے کے وحشیانہ حملے کا حصہ اور بین الاقوامی کنونشنز کا کھلم کھلا مذاق اڑانا قرار دیا ہے۔


































