
غزہ: غزہ میں ہسپتال پر صیہونی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے میں شہدا کی تعداد 800 تک پہنچ گئی ہے۔ صیہونی فوج نے الاہلی عرب ہسپتال کو نشانہ بنایا، ہسپتال میں سینکڑوں بیماروں اور زخمیوں کو رکھا گیا تھا اور اس کے ساتھ وہاں دیگر فضائی حملوں کے نتیجے میں بےگھر ہونے والے فلسطینی پناہ گزین بھی تھے۔ حملے کے بعد سینکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق الاہلی عرب اسپتال سے سامنے آنے والی تصاویر میں افراتفری کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں اور اندھیرے میں خون آلود اور اعضا سے محروم افراد کو اسٹریچرز پر ڈال کر باہر نکالا جا رہا ہے۔ ہسپتال کے باہر ملبے سے بھری گلی میں لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق اس واقعے کی کچھ غیر مصدقہ ویڈیوز میں ایک زبردست دھماکہ دیکھا جا سکتا ہے۔
شہدا میں خواتین بچے مریض ڈاکٹر طبی عملے کے ارکان شامل ہیں مقامی افراد کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے ہسپتال میں سینکڑوں بےگھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی فضائی حملے کا نتیجہ تھا۔


































