
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا دوست امریکا میدان میں آ چکا ہے۔ اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا خود اس حکومت کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔ ولی امر مسلمین نے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا ہے کہ "اور فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب ہے حکمت والا ہے”۔ انہوں نے لکھا کہ میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن کو یہ محسوس ہوا کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں، تو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔ آپ نے آج تک جو رویہ اختیار کیا ہے، اُسے جاری رکھیں اور اسی قوت، ہمت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ یقیناً اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو، حق کو اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ضرور فتح عطا فرمائے گا ان شاء اللہ۔


































