Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں مدد کی اپیل، امریکا کا انکار

تل ابیب: اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی۔ لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے درخواست مسترد کردی ہے۔ امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ سے دو بار درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ اور جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو جائے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا تھا تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک اہل کار نے اس کی تردید کی ہے۔ ایک دوسرے امریکی اہل کار نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے لیکن فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غور نہیں کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بنیادی طور پر ایران کے زیر زمین یورینیم کی افزودگی کے مقام فردو کو تباہ کرنے کے لیے امریکی مدد چاہتا ہے، جو کہ اسرائیل کی فوجی صلاحیتوں سے باہر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular