
رام اللہ : فلسطینی صدر محمود عباس نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اسرائیل کے مکمل انخلاء اور غزہ کی تعمیر نو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیراعظم سے گفتگو میں صدر محمود عباس نے نسل کشی ۔غزہ پر قبضے۔ جبری نقل مکانی ۔ دو ریاستی حل اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں سے متعلق اٹلی کے موقف کو سراہا۔
محمود عباس نے فوری اور مستقل جنگ بندی کے حصول، انسانی امداد کے داخلے کو تیز کرنے، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے، فلسطینی ریاست کو مکمل طور پر اپنی شہری اور سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل بنانے کی ترجیح پر زور دیا۔ محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام مسلح ریاست نہیں چاہتے۔ وہ دو ریاستی حل کے تحت اسرائیل کے ساتھ سلامتی، امن اور اچھی ہمسائیگی سے رہنا چاہتے ہیں.


































