
غزہ: اسرائیل کی بیس ماہ سے جاری دہشت گردی کے سلسلے میں تازہ ترین حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید سولہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے گئے۔صیہونی فوج نے خان یونس کے جنوب میں جورات اللوط کے علاقے پر حملہ کیا جس میں چار فلسطینی شہید کردئے گئے۔ اسرائیلی جنگی ڈرون نے دیرالبلاح میں ابو عارف اسٹریٹ پر شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا، جس میں تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جبالیہ ۔ غزہ سٹی ۔ المواصی اور دیگر علاقوں میں بھی رہائشی مقامات پر حملے کئے جس میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی کردئے گئے۔
چوبیس گھنٹوں میں بیالیس فلسطینی شہید اور دو سو آٹھ زخمی ہوئے۔


































