Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینی معیشت اور صحت کا نظام تباہ ہوگیا، عالمی بینک

نیویارک: عالمی بینک نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پابندیوں سے معیشت اور صحت کا نظام تباہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نقل و حرکت اور تجارت پر اسرائیلی پابندیاں، غزہ پرمسلط کردہ ناکہ بندی اور دونوں علاقوں کے درمیان تقسیم سمیت کئی عوامل نے فلسطینی معیشت کو انتہائی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پابندیاں اور بڑھتی ہوئی مالی رکاوٹیں فلسطینیوں کے معاشی حالات کو شدت سے متأثر کر رہی ہیں اور بروقت زندگی بچانے والی صحت کی نگہداشت تک ان کی رسائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ظاہری اور انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے کینسر، امراضِ قلب اور زچگی اور بچے کی پیدائش سے متعلقہ علاج کے لیے بیرونی طبی حوالوں تک رسائی نمایاں طور پر متأثر ہوتی ہے۔ عالمی بینک نے اسرائیلی اور فلسطینی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسے طبی معاملات کو بہتر طریقے سے سنبھالیں اور مریضوں اور ان کے ساتھیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اجازت نامے کے عمل کو آسان بنائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular