
نیویارک : امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے بعد دنیا بھر میں حماس رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ بنالیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے انٹیلی جنس ایجنسیوں باالخصوص ’موساد‘ کو حماس کے سینیئر رہنماؤں کو قتل کرنے کے منصوبے تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ آپریشن ان حماس رہنماؤں کے خلاف ہوگا جو غزہ سے باہر قطر، ترکیہ اور لبنان سمیت کہیں بھی ہوسکتے ہیں۔ جنگ بند ہوتے ہی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن ایک ماہ قبل شروع ہونا تھا لیکن صرف اسلئے ملتوی کیا گیا تاکہ حماس رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کرکے اسرائیلی مغویوں کی رہائی یقینی بنائی جا سکے۔ جن رہنماؤں کے قتل کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ان میں خالدمشعل۔ اسماعیل ہنیہ۔ اسامہ حمدان اور یحیحی سنوار شامل ہیں۔


































