
جنیوا : اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم کا منصوبہ مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔ فلیپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ کوئی بھی انسان دوست تنظیم جو بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتی ہو اسرائیلی منصوبے پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہو سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ماڈل قابلِ عمل نہیں ہے کیونکہ اس کا مقصد انسانی ہمدردی نہیں بلکہ ایک فوجی ہدف کی معاونت ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ راستے جن سے اسرائیلی فوج امداد داخل ہونے دیتی ہے محفوظ نہیں سمجھے جاتے ہیں۔ ترجمان انروا عدنان ابو حسنہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صورت حال انسانی ابتر کی غیر معمولی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال کو بڑی تباہی قرار دیا۔


































