Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی تنظیموں نے غزہ جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیدیا

تل ابیب: اسرائیل کی انسانی حقوق کی دو سرکردہ تنظیموں نے غزہ جنگ میں اسرائیل کا طرز عمل فلسطینی آبادی کی نسل کشی قرار دے دیا۔ بیت سلیم اور فزیشنز فار ہیومین رائٹس اسرائیل کے نمائندوں نے اکیس ماہ سے جاری جنگ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔
بیت سلیم کی اٹھاسی صفحات پر مشتمل دستاویز میں کہا گیا ہے اسرائیلی پالیسی اور اس کے ہولناک نتائج کےجائزے، سینئر اسرائیلی سیاست دانوں اور فوجی کمانڈروں کے بیانات ٓسے واضح ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے لیے مربوط کارروائی کر رہا ہے۔ بیت سلیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹریولی نوواک نے کہا کہ ان کی تنظیم کی رپورٹ ایسی دستاویز ہے جس کا ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہمیں لکھنا پڑے گا۔
فزیشنز فار ہیومن رائٹس اسرائیل کی پینسٹھ صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسرائیل نے اسپتالوں پر حملوں، طبی امداد اور انخلاء میں رکاوٹ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کے قتل اور حراست کے ذریعے شعبہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے حساب کتاب اور منظم طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ منسر نے نسل کشی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular