Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی اقدام مسجد اقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی کوششوں کا حصہ ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے صیہونی وزیر اتمار بن گویر اور آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور کہاہے کہ اسرائیلی اقدام مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
او آئی سی نے ایک بیان میں اسرائیلی قابض حکومت کو مسجد اقصیٰ پر منظم حملوں کے جاری رہنے کے نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی بار بار بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہیں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ القدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular