Wed Oct 14, 2026

حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

غزہ امداد لے جانیوالی کشتی حنظلہ پر صیہونی فوج کا قبضہ،21 رضاکار گرفتار

غزہ: صیہونی فوج نے بھوک سے بے حال فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی ایک اور امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ کر لیا۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے تحت امدادی کشتی کو غزہ سے ستر ناٹیکل میل دور اسرائیلی بحری جہازوں اور ڈرونز نے گھیرلیا۔ اسرائیلی حکام نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اگر کشتی نے راستہ نہ بدلا تو کارروائی کی جائے گی۔
فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شیئر لائیو اسٹریم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کم از کم چھ اسرائیلی فوجی امدادی کشتی پر قبضہ کررہے ہیں۔ کچھ دیر بعد کشتی کی لائیو ویڈیو نشریات بھی بند ہو گئیں۔ جہاز پر یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی رکن سمیت بارہ ممالک کے اکیس افراد سوار تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا۔
حنظلہ نامی امدادی جہاز اٹلی سے خوراک اور دوائیں لیکر روانہ ہوئی تھی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کشتی کو اشدود بندرگاہ تک لے جایا جائے گا، اور پھر کارکنوں کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔
کشتی پر اسرائیلی قبضے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ چالیس روز قبل بھی غزہ امداد لے جانے والی کشتی کو اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے لیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular