
نابلس : اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ القدس پر دھاوا بول کر فلسطینی آبادی کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔یہودیوں کی تعطیلات سے پہلے اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔اسرائیلی فورسز نے الطور اور سلوان محلوں میں چھاپے مارے۔ پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فلسطینیوں پرچڑھائی کردی۔ درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور مزاحمت کرنے والوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ اسرائیلی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ 29 ستمبر کو آنے والی تعطیلات کے دوران القدس بھر میں اپنی ہزاروں پولیس فورس تعینات کرے گی۔


































