
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے چند مقامات سمیت مختلف شہروں پر صیہونی ریاست نے حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسی طرح ایران کے دوسرے شہروں پر حملے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر اعلان کیا گیا ہے کہ نطنز سمیت مختلف علاقوں پر حملوں کی خبروں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، اس وقت ہم اہم موڑ پر ہیں، ایران جوابی حملے کی مکمل تیاری میں ہے۔


































