Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

شام پر اسرائیلی حملے امن اور سلامتی کےلیے بڑا خطرہ ہیں، ایران

تہران : ایران۔ سعودی عرب اور ترکیہ نے شام پر اسرائیلی حملوں کو خطے کو عدام استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش قرار دیاہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ شام پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی امن اور سلامتی کےلیے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی اور جرائم کے خلاف عدم فعالیت نے پورے خطے میں تل ابیب کی جارحیت کو مزید تقویت دی ہے۔ انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بڑھتے ہوئے خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیں۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی عدم استحکام کی پالیسیاں ترک کرے۔ جب خطے میں امن و استحکام کا فقدان ہو تو کسی کی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات سب کو آگ میں گھسیٹ رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو انتہائی حساسیت کے ساتھ کام کرنا چاہیے اور اسرائیل کو باز رکھنا چاہئے۔ ورنہ خطے کو ناپسندیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عالمی برادری سے شام کے ساتھ کھڑا ہونے اور اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular