
غزہ: دیرالبلاح پر اسرائیلی حملے میں 15 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ۔ خان یونس میں بھی حملے کئے گئے۔ صیہونی فوج نے دیر البلاح حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ۔وسطی غزہ میں المغازی کیمپ۔ خان یونس اور رفح کے ساحلی علاقوں میں بھی حملے کئےگئے۔ جہاں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج کو زمینی لڑائی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
خان یونس اور اطراف میں شدید لڑائی چھڑی ہوئی ہے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نےکہاہے کہ چار دنوں میں مجاہدین نے 42 عسکری مہمات سر انجام دی ہیں جس میں 71 ٹینک اور فوجی گاڑیاں مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیں۔ حملوں میں سولہ صیہونی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر اور 3 ڈرون کو مار گرایا ہے.


































