
واشنگٹن: غزہ پر تازہ اسرئیلی حملوں کو جائز قرار دیتے ہوئے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہےکہ اس سےجنگ بندی ختم نہیں ہوگی۔ ا
جاپان سے جنوبی کوریا جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے فوجی کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی اور ایسا کرنا بالکل درست ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کو امن قائم رکھنے کے لیے مناسب رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے حماس کو مشرق وسطیٰ میں امن کا ایک چھوٹا حصہ قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ اچھا رویہ اختیار کریں تو سب خوش ہوں گے، اور اگر نہیں کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہےکہ اسرائیلی حملوں سے جنگ بندی کو خطرے میں نہیں پڑے گی۔


































