
بیروت : لبنانی سرحد پر صیہونی حملوں میں دو صحافیوں اور بزرگ خاتون سمیت چار افراد مارے گئے۔ صیہونی ڈرون نے لبنان کے جنوبی گاؤں طائر-حرفہ میں گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے المیادین چینل کے رپورٹر فرح عمر اور فوٹوگرافر ربیع المماری شہید ہوگئے۔ حملے میں ایک شہری بھی نشانہ بنا۔ قریبی گاؤں میں ایک مکان فضائی حملے کا نشانہ بنا جس میں ایک بزرگ خاتون شہید اور خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
اس سے قبل حزب اللہ نے سرحدی علاقے میطولہ میں صیہونی فوجیوں کے زیر استعمال گھر کو میزائل سے اڑادیا۔ حملے میں کئی فوجی ہلاک وزخمی ہوئے۔
گذشتہ روز حزب اللہ نے جلیل میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 12 میزائل داغے اور تین خودکش ڈرون بھیجے۔ پرنیت بیس پر "برکان” میزائل حملہ سب سے مہلک رہا جس میں بہت نقصان ہوا۔


































