Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کے پاس غزہ پر قبضہ کیلئے افرادی قوت اور لاجسٹک وسائل کی کمی ہے، آرمی چیف

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد کے لیے تقریباً دو لاکھ ریزرو فوجیوں کی ضرورت ہو گی۔ اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق ایال ضمیر نے سیکورٹی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے بڑے پیمانے پر لاجسٹک وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے جس کی فوج کے پاس کمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے عام شہریوں کیلئے اسپتال قائم کرنے اور بڑی مقدار میں انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہو گی۔ جو فوج فی الحال فراہم کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ضمیر کے مطابق اس وقت شہری آبادی کو منتقل کرنے کے لیے درکار سہولیات موجود نہیں۔ اس لیے اضافی اسپتال بنانے ہوں گے ۔ کان کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئر نے امداد کی فراہمی یا اسپتالوں کی تعمیر کی مخالفت کی تو ضمیر نے جواب دیا کہ تو پھر یرغمالیوں کی بازیابی کو جنگی مقاصد سے ہٹا دیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular