Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج کی امدادی مرکز پر فائرنگ، مزید 14 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ: صیہونی فوجیوں نے آج صبح ایک بار پھر امدادی مرکز پرجمع بھوکے پیاسے متاثرین پر براہ راست گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے چودہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔صیہونی فوجیوں نے رفح میں امداد کے حصول کیلئے موجود متاثرین کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے زخمی کئی فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اس سے پہلے جنگی طیاروں نے غزہ سٹی میں خیمہ بستی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ جبالیہ میں ایک مکان پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہوگئے۔
المواسی میں بھی بے گھر خاندانوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ شہری شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خان یونس ۔ غزہ سٹی اور جبالیہ میں بھی حملے کرکے کئی فلسطینی شہید کردئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد اکاون ہوگئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular