
تل ابیب : غاصب اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں اور گرفتاریوں کے باوجود صیہونی فوج کو مزاحمتی کارروائیاں روکنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔صیہونی فوجی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں چند دنوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور صیہونی فوج مسلسل چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک فائرنگ کی 100 کارروائیاں ہو چکی ہیں جبکہ 200 دیگر کارروائیوں کو بےاثرکردیا گیا۔ان میں سے 80 فیصد کارروائیاں جنین اور نابلس میں ہوئی ہیں۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کی ایک اہم وجہ حماس اور تحریک جہاد اسلامی کی جانب سے مقامی گروپوں کی حمایت کے ساتھ اردن کی سرحدوں کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں اضافہ ہے۔


































