Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

صیہونی فوج کے غزہ پر حملے تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

غزہ : صیہونی فوج غزہ سٹی میں کافی اندر تک داخل ہوگئی ہے۔ شہر پر بمباری اور گولہ باری میں چوبیس گھنٹوں کے دوران اکیاسی فلسطینی شہید اور تین سو بیس زخمی کردئےگئے۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی پر شدید حملے کئے ہیں۔
غزہ سٹی کے مضافات میں دو خیموں پر بمباری سے سات فلسطینی شہید ہوگئے۔ دیر البلاح پر حملے میں پانچ فلسطینی کردئے گئے۔
صیہونی فوج ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کے ساتھ صابرہ کےعلاقے میں پیش قدمی کررہی ہے۔ جہاں شدید گولہ باری کی گئی ہے۔صیہونی فوج نے آج صبح بھی شیخ رضوان محلے میں مختلف مقامات کو فضائی اور زمینی حملوں کانشانہ بنایا۔جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
خان یونس میں بھی اسرائیلی ڈرون نے بعض خیموں پر میزائل داغے۔صیہونی فوجیوں نے غزہ سٹی کے قریب امداد کے متلاشیوں پر بھی حملے کئے جس میں بائیس افراد شہید ہوگئے ادھر بھوک کی شدت سے مزید آٹھ فلسطینی دم توڑ گئے۔ جس سے شہدا کی مجموعی تعداد ایک سو پندرہ بچوں سمیت دو سو نواسی ہوگئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular