
غزہ : غزہ پر صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 37 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی پر امداد کے منتظر افراد پر میزائل حملے میں ایمبولینس سروس چیف شہید ہوگئے۔ غزہ سٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملے میں ایک اہم سرجن سمیت آٹھ افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ پر بمباری کی ہے۔ رفح میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں سات اکتوبر سے اب تک سینتس ہزار چھ سو ستائیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ ادھر القسام بریگیڈ نے راکٹ حملے میں اسرائیل ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے جبکہ تین ہزار سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔


































